ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / انجیلامیرکل ترکی کی دشمن ہے:طیب اردوان

انجیلامیرکل ترکی کی دشمن ہے:طیب اردوان

Sat, 19 Aug 2017 17:53:07  SO Admin   S.O. News Service

استنبول،19اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ جرمن چانسلر اینگلا مرکل تر کی کی دشمن ہیں،ان کے خلاف ووٹ دیا جائے۔
سیرا لیون میں مٹی کے تودے گرنے کے نتیجے میں 4سو افراد ہلاک، 6سو سے زائد لاپتہ نجی ٹی وی دنیا نیوزکے مطابق طیب اردوان اور انگیلا مرکل کے اختلافات بڑھتے بڑھتے یہاں تک جاپہنچے کہ ترک صدر نے جرمن چانسلر کو ترکی کی دشمن قرار دے دیا۔ طیب اردوان نے جرمنی میں مقیم ترک شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ انتخابات میں انگیلا مرکل کے خلاف ووٹ دیں۔واضح رہے کہ ترکی میں گزشتہ سال کی ناکام بغاوت کے بعد ہونے والی گرفتاروں پر جرمن نے شدید رد عمل کا اظہار کیا تھا جس کے باعث انقرہ اور برلن کے تعلقات میں سرد مہری آ گئی ہے


Share: